لاہور،شیخوپورہ اور ساہیوال ڈویژن میں آج سے تین روز کیلئے سی این جی اسٹیشنز پر گیس کی فراہمی معطل کردی گئی جس صارفین کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑے گا . سی این جی کی بندش سے جہاں عوام صارفین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے وہیں سی این جی اسٹیشنز پرکام کرنے والے افراد کا کہنا ہے کہ مہنگائی کے اس دور میں حکومت کے اس اقدام سے ان کے گھر کا چولہا ٹھنڈا پڑگیا ہے۔ سی این انڈسٹری سے وابستہ افرادکا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے گیس کے مسئلے کو حل نہ کیا تو اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی انڈسٹری تباہ ہوجائے گی۔ گیس کی بگڑتی ہوئی صورتحال کے پیش نظر حکومتی دعوے تو بہت کیے جاتے ہیں مگر عملی صورتحال ان دعووں سے خاصی مختلف نظر آتی ہے