لاہور (جیوڈیسک)لاہور اور اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں بارش سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا۔محکمہ موسمیات نے پنجاب کے وسطی علاقوں اور کشمیر میں مزید بارش اور بالائی علاقوں میں برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
لاہور میں آج صبح بارش ہوئی جس سے نشیبی علاقوں میں پانی کھڑا ہوگیا جبکہ سڑکوں پر بھی ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے آج رات اور کل اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبر پختوانخواہ، سکھر، لاڑکانہ ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں کہیں کہیں مزید بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔آئندہ دو روز کے دوران مری، گلیات، مالا کنڈ، ہزارہ، گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاٹی علاقوں میں برفباری بھی متوقع ہے۔