لاہور، لوڈشیڈنگ پر عوام کا احتجاج،پولیس کی شیلنگ

powrriots

powrriots

لاہور میں بارہ سے چودہ گھنٹے کی لوڈشیڈنگ پر عوام سراپا احتجاج بن گئے۔ چوہنگ کے علاقہ میں ہونے والے مظاہرہ میں مشتعل مظاہرین نے پولیس پر پتھرا کیا , پریم نگر میں مشتعل مظاہرین نے واپڈا کے دفتر کو آگ لگا دی جبکہ پولیس نے لاٹھی چارج، آنسو گیس کی شیلنگ کی۔
مشتعل مظاہرین نے لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے ملتان روڈ بلاک کردی جس سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں، اس دوران پتھرا سے متعدد گاڑیوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ کافی دیر تک احتجاج جاری رہنے کے بعد پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کی کوشش کی جس سے مشتعل ہوکر مظاہرین نے پولیس پر پتھرا شروع کردیا پولیس کی جانب سے جوابی شیلنگ سے لوگ منتشر ہوگئے تاہم بعد میں انہوں نے دوبارہ جمع ہوکر تھانہ کا گھیرا کرلیا۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس اور حکومت کے خلاف بدترین نعرے بازی کی ۔