تعلیمی بورڈ لاہور کی نااہلی کے باعث انٹرمیڈیٹ پارٹ ون میں فیل قرار دینے پر خودکشی کرنے والے طالبعلم شہزاد احمد پاس تھا، اس کی موت کے بعد درست رزلٹ جاری کیا گیا ۔ تعلیمی بورڈ لاہور نے گذشتہ دنوں پارٹ فرسٹ کے نتائج کا اعلان کیاگیا اور شہزاد احمد کو ریاضی، شماریات اور اکنامکس میں فیل ظاہرگیا جس پر شہزاد احمد نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی ۔ بورڈ ذرائع کے مطابق پیپروں کی ری چیکنگ جب کی گئی تو وہ فیل ہونے والے تینوں مضامین میں پاس نکلا ۔ بورڈ انتظامیہ نے اپنی اس نااہلی کو چھپانے کے لیے اس کا رزلٹ اپ ڈیٹ نہیں کیا ۔ شہزاد احمد گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا طالبعلم تھا اور میٹرک میں پچاسی فیصد نمبر حاصل کرچکا تھا۔ شہزاد احمد کی خودکشی کے بعد اس کے والدین اپنے آبائی گھر مانسہرہ چلے گئے ہیں ۔