لاہور ہائیکورٹ نے ینگ ڈاکٹر ز کی ہڑتال کے خلاف درخواست پر سرکاری وکیل کو پنجاب حکومت سے ہدایات لے کر پیش ہونے کا حکم دے دیا ہے۔
جسٹس عمر عطا بندیال نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کی، عدالت نے ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ آج دوپہر ایک بجے پنجاب حکومت سے ہدایات لے کر عدالت کے رو برو پیش ہوں۔
درخواست گزار کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال سپریم کورٹ کے فیصلے کی خلاف ورزی ہے جبکہ ڈاکٹروں کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مریضوں کی زندگیاں دا پر لگ گئی ہیں لہذا عدالت ہڑتال کرنے والے ڈاکٹروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کرے اور ہڑتال کو غیر قانونی قرار دے کر روکنے کا حکم دے۔