لاہورہائیکورٹ : ٹریفک وارڈن الانس کیس نمٹا دیا

 Lahore High Court

Lahore High Court

لاہور(جیوڈیسک)لاہور ہائیکورٹ نے ٹریفک وارڈنز کو رسک الاونس نہ دینے کیخلاف کیس نمٹادیا۔ لاہورہائیکورٹ کے جسٹس شاید وحید نے کیس کی سماعت شروع کی تو عدالت کے روبرو ٹریفک وارڈنز کی جانب سے موقف اختیارکیا گیا کہ پنجاب حکومت انہیں رسک الاونس نہیں دے رہی جو غیرقانونی ہے حالانکہ پنجاب پولیس کے تمام اہلکاروں کو رسک الاونس دیاجارہے جو ٹریفک وارڈنز کے ساتھ امتیازی سلوک کے مترداف ہے لہذا عدالت پنجاب حکومت کو حکم جاری کرے کہ ٹریفک وارڈنز کو رسک الاونس دیا جائے۔

عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے آئی جی پنجاب کو معاملہ پندرہ روز میں حل کرنے کا حکم دیدیا۔