لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں نت نئے اور دیدہ زیب ملبوسات کی نمائش کی گئی ، جس میں معروف ماڈلز نے شرکت کی ۔ فیشن ڈزائنر انسا کے ڈزائن کردہ ملبوسات کی نمائش میں فیشن انڈسٹری سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر ٹاپ ماڈل صوفیا مرزا کو انسا کولیکشن کا برانڈ ایمبسیڈر مقرر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان میں فیشن انڈسٹری تیزی سے پروان چڑھی ہے ۔ پاکستانی فیشن مغرب میں بھی بے پناہ مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ فیشن ڈزائنر انسا ملکی انڈسٹری میں خوبصورت اضافہ ہیں۔