لاہور : آئندہ پاک بھارت مذاکرات میں تعطل نہیں آئے گا۔ قمر الزمان کائرہ

Kaira

Kaira

لاہور : پیپلزپارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زماں کائرہ نے کہا ہے کہ دورہ بھارت کے موقع پر بھارتی عوام اور بھارت کے منتخب عوامی نمائندوں کے جو جذبات دیکھے ہیں اس کے بعد یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ دونوں ممالک کے درمیاں تلخیاں کم ہونگی اور آئندہ پاک بھارت مذاکرات میں تعطل نہیں آئے گا۔
پارلیمانی وفد کے ہمراہ بھارت سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے عوام اب یہ بات جان چکے ہیں کہ جنگ کسی مسلئے کا حل نہیں اور یہ سوچ خوش آئندہ ہے ،قمر زماں کائرہ نے کہا کہ بھارت کے ایوان بالا اور ایون زیریں کے ارکان کے ساتھ مذاکرات حوصلہ افزارہے ہیں ،پاکستان کا تمام جماعتوں پر مشتمل پارلیمانی وفد حکومت کی نہیں پاکستان کے عوام کی نمائندگی کر رہا تھا اور ہم نے عوام کے جذبات سے بھارتی نمائندوں کو آگاہ کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت سے کشمیر اور پانی سمیت تمام امور پر بات چیت ہوئی ہے جو حوصلہ افزارہی ،قمر زماں کائرہ نے کہا کہ پارلیمانی سطح پر ہونے والے مذاکرات سے دونوں ممالک کو سپورٹ ملے گی ،مستقل مذاکرات کے لیے قومی اسمبلی کا فورم تشکیل دیا جائے گا تاکہ منتخب نمائنوں کے درمیاں بلا تعطل مذاکرات جاری رہیں اس موقع پر ڈپٹی چیئرمین سینیٹ جان محمد جمالی ،ڈپٹی اسپیکر فیصل کریم کنڈی اور دیگر بھی موجود تھے۔