لاہورمیں ادویات کے ری ایکشن سے مختلف اسپتالوں میں ہلاکتوں کی تعداد تئیس ہو گئی، گورنر پنجاب کا نوٹس، وزیر اعلی نے تحقیقاتی کمیٹی قائم کر دی۔ لاہور میں پی آئی سی ادویات کے ری ایکشن سے چھ دن میں شہر کے مختلف اسپتالوں میں تئیس سے زائد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ وزیر اعلی پنجاب کے حکم پر سیکریٹری صحت پنجاب نے ماہرین کی زیر نگرانی انکوائری کمیٹی بنا دی ہے جس کی سربراہی ڈاکٹر جاوید کریں گے۔ سیکریٹری صحت پنجاب اورچیئرمین انکوائری کمیٹی کا کہنا تھا کہ عام طور سے ادویات کا ری ایکشن نہیں ہوتا۔ سیکریٹری صحت پنجاب نے بتایا کہ ناقص ادویات مارکیٹ سے ہٹا دی گئی ہیں اور ان کو مارکیٹ میں لانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ دوسری جانب گورنر پنجاب نے ادویات کے ری ایکشن سے ہلاکتوں کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے۔