لاہور میں ادویات کے ری ایکشن سے مزید دو افراد جاں بحق ہو گئے چوبیس گھنٹوں میں مرنے والوں کی تعداد پانچ ہو گئی جبکہ مجموعی طور پر ستر افراد جان کی بازی ہار گئے جن میں سینتالیس سالہ ذوالفقار بھی شامل ہے جو گھر کا واحد کفیل اور پانچ بچوں کا باپ تھا دل کے مرض میں مبتلا سینتالیس سالہ ذوالفقار ایک سال سے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کی ادویات استعمال کر رہا تھا۔ اعدادوشمار کے حوالے سے بھی اموات کو صیغہ راز میں رکھا جا رہا ہے محکمہ صحت تیس ہلاکتوں کی تصدیق کر رہا ہے اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کے مطابق ان ادویات کے ریکشن سے چھتیس افراد صرف سروسز ہسپتال میں جاں بحق ہو گئے ہیں سیکریٹر ی ہیلتھ کا کہنا ہے کہ تحقیقات جاری ہیں جلد ہی میڈیا کو ڈیٹا پیش کر دیا جائیگا۔