لاہور: الحمرا آرٹس کونسل میں نورجہاں کی یاد میں شو

noor jahan

noor jahan

الحمراآرٹس کونسل میں سروں کی ملکہ ترنم نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے شو منعقد کیاگیا جس میں مختلف فنکاروں نے اپنے فن کے ذریعے انھیں  گل ہائے عقیدت  پیش کیا۔
نور جہاں کا فن کسی تعریف کا محتاج نہیں گلوکاروں نے اس عظیم مغنیہ کے گیت گا کر موسیقی کے رموز سیکھے مادام نورجہاں کو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے ثقافتی تنظیم قاضی آرٹ اینڈ کلچرل فانڈیشن کے زیر اہتمام الحمرامیں شو کا انعقاد کیا گیا جس میں سینئر گلوکاروں کے علاوہ بہت سے نئے فنکار بھی دیکھنے میں آئے۔
نورجہاں کی عزیزہ عذراجہاں اور صائمہ جہاں شو کی نمایاں گلوکارائیں تھیں انہوں نے ملکہ ترنم کے مقبول گیتوں کے علاوہ اپنے گیت اور غزلیں پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کیے  الحمرا ہال میں برصغیر کی نایاب گلوکارہ سے محبت کرنے والے شائقین کی کثیر تعداد موجودتھی،جو میڈم نورجہاں کے فن کے آج بھی ذندہ ہونے کامنہ بولتا ثبوت ہے۔