لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور فیصل آباد میں موسلا دھار بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ محکمہ موسمیات نے بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش کی پیشگوئی کی ہے۔ملک کے مختلف حصوں میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ لاہورمیں دن کاآغازہوتیہی ٹھنڈی ہواں کیساتھ دوبارہ موسلادھاربارش کاسلسلہ شروع ہوگیا جس سے موسم خوشگوار تو ہو گیا،،لیکن نشیبی علاقیزیرآب آگئے۔ سڑکیں اور گلیاں ندی نالوں کا منظر پیش کر رہی ہیں جس کیباعث نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فیصل آباد میں بھی رات سے بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے۔
شہر کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔مظفرگڑھ کی بستی شاہ والی میں تیز بارش سے پچاس سے زائد مکان گر گئے ۔علاقہ مکین کھلے آسمان تلے بیٹھے پر مجبور ہیں جگہ جگہ بارش اور سیوریج کھڑا ہونے سے وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کا امکان ہے۔