لاہور اور ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی مسلسل چھٹے روز ہڑتال

 

Lahore Young Doctors Strike

Lahore Young Doctors Strike

لاہور (جیوڈیسک) لاہور اور ملتان میں ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال چھٹے روز بھی جاری ، انتظامیہ اور ہڑتالی ڈاکٹرز کے معاملات تاحال طے نہ ہو سکے۔ ینگ ڈاکٹرز آج چھٹے روز بھی آٹ ڈورز کو چھوڑ کر ہسپتالوں کے احاطوں میں کیمپ لگا کر مریضوں کے علاج میں مصروف ہیں ۔پو لیس کی نفری بدستور ہسپتالوں میں تعینات ہے جبکہ ہسپتال انتظامیہ متعدد ڈاکٹروں کے ذریعے آؤٹ ڈورز میں بھی علاج معالجہ کے سہولیات فراہم کر رہی ہے۔

پنجاب حکومت کا کہنا ہے کہ وائے ڈی اے کے صدر گوجرنوالہ میں ایم ایس پر تشدد میں ملوث ہیں ۔ لہذا ان کے خلاف قانونی کاروائی ہو گی۔ ملتان کے نششتر ہسپتال کے ینگ ڈاکٹرز نے چھٹے روز بھی آوٹ ڈور میں کام کا بائیکاٹ کیا اور احتجاجی کیمپ لگا کر آوٹ ڈور کے باہر مریضوں کا علاج کرتے رہے۔ ڈاکٹرز کا مطالبہ ہے کہ گرفتار ڈاکٹرز کو رہا اور ڈاکٹروں کے تبادلے ختم کئے جائیں۔