لاہور(جیوڈیسک) لاہور میں ایلیٹ فورس کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں دھماکا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔لاہور کے علاقے مرغزار کالونی میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایلیٹ فورس قاضی خالد سہیل کے گھر کے باہر کھڑی گاڑی میں نصب بم دھماکا ہوا۔
پولیس کے مطابق دھماکے میں گاڑی کا اگلا حصہ تباہ ہوگیا۔ دھماکا ٹائم ڈوائس کے مدد سے کیا گیا۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے طاہر کا کہنا تھا کہ یہ دہشت گردی کا واقعہ ہے جس میں ٹائم ڈیوائس کے ذریعے کم شدت کا دھماکا کیا گیا۔