لاہور : ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث نے صوبائی حکومت سے اختلافات کے باعث اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب خواجہ حارث کو لا افسران کی تعیناتی پر شدید تحفظات تھے۔ ذرائع کے مطابق خواجہ حارث حکام کو اعتراضات سے بار بار آگاہ کر چکے تھے مگر ان کی تجاویز پر عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ جس کے بعد خواجہ حارث نے پنجاب حکومت سے اختلافات کے باعث ایڈوکیٹ جنرل کے عہدے سے استعفی دے دیا۔ اطلاعات کے مطابق خواجہ حارث نے سرکاری گاڑی اور سیکیورٹی اہلکار بھی حکومت کو واپس کردیئے ہیں۔