لاہور(جیوڈیسک)عالمی ریکارڈ بنانے کے لیے لاہور کے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہزاروں طلبا و طالبات ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھیں گے۔
گنینز بک آف دی ورلڈ ریکارڈ میں نام درج کروانے کیلئے نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں ہزاروں طلبا و طالبات کے ایک ساتھ قومی ترانہ پڑھنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کو خوبصورتی کیساتھ سجایا گیا ہے۔ وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔ سٹیڈیم میں لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔ گنینز بک انتظامیہ کے افراد بھی تقریب میں شرکت کے لیے پہنچ چکے ہیں۔