لاہور(جیوڈیسک) بارش کے پانی کی نکاسی میں تاخیر نے شہریوں کی زندگی کو مشکل میں ڈال دیا، بارش نے واسا اور ضلعی انتظامیہ کے مون سون کی بارشوں کے حوالے سے کیے جانے والے دعوؤں کا پول کھول دیا۔
لاہور میں گڑھی شاہو سمیت شہر کے کئی علاقوں میں گزشتہ روز اور صبح ہونے والی بارش کی وجہ سے لوگوں کے گھروں میں پانی کھڑا ہے۔ واسا اور ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بروقت انتظامات نہ کیے جانے پر لوگ اپنی مدد آپکے تحت گھروں سے پانی نکالنے پر مجبور ہیں۔
لوگوں کا کہنا ہے گھروں سے پانی نکالنے کے لیے بارہا مرتبہ واسا حکام کو فون کیا ہے مگر بے سود، ان کے کانوں پر جوں تک نہ رینگی۔ دوسری جانب گھروں میں کھڑے پانی کی وجہ سے جراثیم پھیل رہے ہیں۔ شہری انتطامیہ کی طرف سے تعاون نہ کیے جانے پر سراپا اختجاج ہیں۔