لاہور : (جیو ڈیسک) بجلی کاشارٹ فال ساڑھے پانچ ہزار میگاواٹ پر برقرارہے۔ بجلی کی بندش سے شہری پریشان ہیں۔مختلف شہروں میں اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف مظاہرے کیے گئے۔ملک میں بجلی کا بحران ہیجاری ، تیل کی عدم فراہمی سیپانچ بڑے پاور پلانٹ ہیں بند ہونے کی وجہ سے نوسو میگاواٹ بجلی سسٹم سے کم ہو گئی ہے۔ لاہور میں لوڈ شیڈنگ کے خلاف شہری سڑکوں آگے اور شدید احتجاج کیا ۔ لبرٹی مارکیٹ لاہور کے تاجر وں نے بھی احتجاج کیا سڑک بلاک کر دی اور دکانیں بند کروا دیں۔ لاہور میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف ریلی بھی نکالی گئی مظاہرین نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔
فیصل آباد بھی لوڈ شیڈنگ شدید متاثر رہا ۔ پشاور میں بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ جاری ہے بجلی کے ستائے شہریوں نے یونیورسٹی روڈ بلکا کر دی اور مسافر گاڑیوں پر پتھرا کیا اور ٹائر جلائے۔ سکھر میں بھی بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا گیا۔