لاہور میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے عملے کو یرغمال بنا لیا تاہم پولیس نے کارروائی کرتیہوئے سیکیورٹی گارڈ کو گرفتارکر لیا ہے۔ کوٹ عبدالمالک کے علاقے میں نجی بینک کے سیکیورٹی گارڈ نے کام پر آنے والے عملے کو یرغمال بنانے کی کوشش کی ۔ اس دوران عملے نے پولیس کواطلاع دیدی پولیس نے موقع پر پہنچ کر بینک کا گھیرا کر لیا۔ سیکیورٹی گارڈ اور پولیس کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا۔ جس کے بعد سیکیورٹی گارڈ نے خود کو واش روم میں بند کرلیا۔ پولیس نے کارروائی کرتیہوئے گارڈ کو گرفتار کر لیا۔ بینک مینجرکا کہنا ہیکہ گارڈ کا ذہنی توازن خراب لگتا ہے۔