لاہور : تاوان کیلئے اغوا ڈھائی سالہ بچہ بازیاب

lahore

lahore

لاہور : (جیو ڈیسک) شاہدرہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے تین لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا کیے گئے ڈھائی سالہ بچے کو ہیڈ سلیمانکی سے بازیاب کروا لیا۔لاہور میں ڈی آئی جی اپریشنز رائے طاہرنے پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ تاوان کے لئے اغوا کیے گئے اڑھائی سالہ بلال نور کو ارشداور اسکے ساتھیوں نے تین لاکھ روپے تاوان کے لئے اغوا کیا تھا،پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے بچے کو ہیڈ سلیمانکی سے بازیاب کراکردو ملزمان کو گرفتارکر لیا ہے جبکہ ملزمان دو فرار ہو گئے۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی اپریشنز رائے طاہر نے بتایا کہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج میں توڑ پھوڑ کرنے والوں کے خلاف مقدمہ درج کیا جائے گا اور مقدمہ کے اندراج میں تاخیر پر متعلقہ ایس ایچ او اور محرر کو معاف نہیں کیا جائیگا۔