لاہور میں تحریک انصاف کا دفتر محکمہ ٹیکس کی جانب سے بند ہونے کے بعد کھول دیا گیا لاہور میں تحریک انصاف کے صدر محمود الرشید کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ کے ہاتھوں سے لاہور نکلتا جا رہا ہے اس لئے تحریک انصاف کے پیچھے پڑے ہیں۔ محکمہ ٹیکس نے لاہور کے علاقے جیل روڈ میں واقع تحریک انصاف کی بلڈنگ کو ٹیکس کی عدم ادائیگی کے باعث سیل کردیا گیا تھا تاہم وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پردفتر دوبارہ کھول دیا گیا۔ محمود الرشید کا کہنا ہے کہ ساڑھے تین لاکھ ٹیکس ادا کرنے کی آخری تاریخ تئیس نومبر ہے اور ایک دن پہلے ہی دفترسیل کردیا گیا حکومت کو خوابوں میں بھی اب تحریک انصاف نظر آتی ہے کیونکہ ان کو پتہ چل گیا ہے کہ لاہور اب ان کے ہاتھوں سے نکلتاجا رہا ہے تاہم تحریک انصاف کے کارکنوں نے خود ہی تالے کوتوڑ کر دفترکی سیل کھول لیا اور معمول کے مطابق کام شروع کر دیا۔