لاہور (جیوڈیسک) تحریک انصاف کے کار کنوں نے لاہور میں ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا اور حملہ آوروں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا۔دعائیہ تقریب اور ریلی میں تحریک انصاف کے درجنوں کارکنوں نے شرکت کی۔
شرکاء نے طالبہ ملالہ یوسف زئی سے اظہار یک جہتی کرتے ہوئے حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا۔ کارکنوں نے ملالہ یوسف زئی کی جلد صحت یابی کی لئے دعا کی۔