لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں گیس لوڈ مینجمنٹ پلان کے تحت تین روز کے لئے سی این جی اشٹیشنز کو بند کر دیا گیا۔ لاہور میں پیرکی صبح چھ بجیسے 72 گھنٹے کے لئے تمام سی این جی اسٹیشنز کو بند کر دیا جاتا ہے۔
گیس بھروانے کے لئے رات بھر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگی رہیں۔ شہریوں نے شکایت کی ہے کہ تین روز تک گیس کی بندش کے بعد بھی بیشتر اسٹیشنز بند رہتے ہیں جس سے ان کا نظام زندگی بری طرح مفلوج ہو جاتا ہے۔