لاہور(جیوڈیسک)حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کینوسو انہترویں عرس کی تین روزہ تقریبات اختتام پذیرہوگئیں ۔ اندرون اور بیرونِ ملک سے لاکھوں زائرین نے مزار پر حاضری دی۔
حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے 969ویں عرس کی تقریبات میں اندرونِ اور بیرون ملک سے زائرین کی بڑ ی تعداد نے شرکت کی۔ واکس پاپس۔۔۔۔۔۔زائرین کہیں گوالے خالص دودھ کی سبیل لگا کر تو کہیں مخیر حضرات لنگر میں اپنا حصہ ڈال کرداتا گنج بخش سے اپنی عقیدت کا اظہار کرتے نظر آتے ہیں ۔ لیکن یہاں آنے والے کچھ زائرین کی اظہار ِعقیدت کا اپنا ہی انداز ہے۔
کسی کا اعتقاد اس حد تک ہے کہ اس گلی سے گزر کر بھی اسے روحانی سکون ملتا ہے۔ داتا دربار کے عرس کے موقع پر سیکورٹی کے بھی سخت انتظامات کیے گئے۔