لاہور: حکومت عدلیہ کو معذور بنانا چاہتی ہے، منور حسن

munawar hasan

munawar hasan

لاہور (جیوڈیسک) جماعت اسلامی کے امیر سید منور حسن نے کہا ہے کہ جب تک عوام کرپٹ سیاستدانوں کو ووٹ ڈالتے رہیں گے نظام ٹھیک نہیں ہوگا۔ لاہور میں جماعت اسلامی مغل پورہ کے افطار ڈنر سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی سید منور حسن نے کہا کہ ملتان میں وہی کامیاب ہوئے جنہوں ملک کو لوڈشیڈنگ کا تحفہ دیا۔

سید منور حسن نے کہا کہ حالات کے ذمہ دار ہم خود ہیں اگر قوم ایماندار اور دیانتدار لوگوں کو ووٹ دیں تو ملکی حالات ٹھیک ہوسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت عدلیہ کو معذور بنانا چاہتی ہے تا کہ عدلیہ کسی قسم کے فیصلے نہ کر سکے لیکن ہم عدلیہ کی پشت پناہی جاری رکھیں گے انہوں نے کہا کہ نیٹو سپلائی لائن کی بحالی ملی بھگت ہے اور قوم کو دھوکہ دیا جارہا ہے۔