لاہور (جیوڈیسک) لاہور سے تعلق رکھنے والے دو بھائیوں نے دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ کی گیند تیار کر لی ہے۔ کرکٹ بال میں استعمال ہونے والا میٹیریئل استعمال کیا گیا ہے۔ گیند تیار کرنے والے بھائیوں قمر صدیق اور عظیم سلیم نے ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا مشہود کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے بیالیس کلو گرام وزنی اور چھیانوے انچ موٹی گیند صرف پندرہ روز میں تیار کی ہے جو کہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ گیند ہے۔
رانا مشہود کاکہنا تھا اس گیند کو پنجاب یوتھ فیسٹیول کے دوران گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کرانے کی کوشش کی جائے گی۔