لاہور : (جیو ڈیسک) لاہور بھر کے سی این جی اسٹینز کو گیس کی فراہمی ساٹھ گھنٹے کیلئے بند کردی گئی ہے۔ گیس کی بندش سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ گیس لوڈ منیجمنٹ شیڈول کے تحت لاہور،شیخوپورہ،اور ساہیوال کے سی این جی اسٹیشنز ساٹھ گھنٹے زکیلئے گیس کی فراہمی بند کردی گئی ہے۔ صارفین کا کہنا ہے ہفتے میں تین روزگیس کی بندش سے انہیں پٹرول استعمال کرنا پڑتا ہے جس سے ان کا ماہانہ بجٹ شدید متاثر ہوتا ہے ۔
دوسری جانب سی این جی کی صنعت سے وابستہ افراد کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے سی این جی کے بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات نہ کیے تو اربوں روپے کی لاگت سے بنائی جانے والی یہ صنعت تباہ ہوجائے گی۔