لاہور کی ریلوے کالونی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران علاقہ میدان جنگ میں تبدیل ہو گیا۔ جھڑپوں میں متعدد افراد زخمی ہو گئے، دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہوتے ہی اہل علاقہ نے ریلوے حکام کے خلاف نعرے بازی کی اور پولیس پر پتھراو شروع کر دیا۔
پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کیلئے ہوئی فائرنگ، لاٹھی چارج اور آنسو گیس کی شیلنگ کی۔ اہل علاقہ کا کہنا تھا کہ آپریشن بغیر کسی پیشگی اطلاع کے شروع کر دیا گیا جس سے نہ صرف ان کا بھاری نقصان ہوا بلکہ پولیس نے زبردستی گھروں میں گھس کر چارد اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا۔