لاہور: (جیو ڈیسک) لاہور کے سروسز اسپتال میں آگ لگنے سے چار بچے جاں بحق جبکہ17زخمی ہوگئے۔ آگ سروسز اسپتال کے بچوں کے ایمرجنسی وارڈ میں لگی جس سے چار بچے جھلس کر جاں بحق ہوگئے تاہمڈی سی او لاہور نے ایک بچے کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کی ہے۔ آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے،آگ بجھانے کے لئے کوششیں کی جارہی ہیں۔جیو نیوز کے نمائندے معین احمد کے مطابق وارڈ میں17بچے موجود تھے جو سب جھلس گئے ، بچوں کی عمریں چھ دن سے ایک سال تک کی بتائی جارہی ہیں۔بچوں کو ایمرجنسی وارڈ کے شیشے توڑ کر نکالا گیا۔ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔