لاہور سمیت ملک کے بالائی علاقے اگلے 3 روز بارش کی لپیٹ میں رہیں گے، محکمہ موسمیات

Rain in lahore

Rain in lahore

لاہور (سٹی رپورٹر) صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت ملک کے بالائی حصوں میں اگلے تین روز تک وقفے وقفے سے مون سون کی بارشوں کی لپیٹ میں رہیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ اتوار کو ہی شروع ہو جائے گا جو بدھ تک جاری رہے گا اس دوران اسلام آباد، ہزارہ ڈویژن، بالائی پنجاب راولپنڈی، سرگودھا، فیصل آباد، گوجرانوالہ اور لاہور ڈویژن میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہونے کا امکان ہے۔