لاہور( جیو ڈیسک)محکمہ صحت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرزکی ہڑتال سے نمٹنے کیلئے صوبے کے مختلف سرکاری اسپتالوں میں 596 نئے ڈاکٹرز تعینات کر دیئے ہیں۔ محکمہ صحت پنجاب کے مطابق لاہورکے میو اسپتال میں57 نئے ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
سروسز اسپتال میں90، جناح اسپتال میں50، جنرل اسپتال میں27، گنگا رام میں40 اور پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں 19 ڈاکٹر تعینات کئے گئے ہیں۔
راولپنڈی کے ایچ ایف اسپتال میں 39 اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں 6، ملتان کے نشتر اسپتال میں 70، شیخ زید رحیم یا رخان میں 76 اور بہاولپور وکٹوریہ اسپتال میں 32نئے ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔
فیصل آبادکیپی ایم سی اسپتال میں30، الائیڈ میں 50 اور ایف آئی سی میں 10نئے ڈاکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔