لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں وکیل کے قتل کے خلاف وکلا کی ہڑتال سے عدالتی کام مکمل طور پر بند ہے۔ سینئر وکیل شاکرعلی رضوی کو گذشتہ روز لاہور ہائیکورٹ کے قریب فائرنگ کر کے قتل کردیا گیا تھا۔ پنجاب بار کونسل نے واقعہ کے خلاف عدالتی بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ لاہور میں آج ماتحت عدالتوں میں کوئی وکیل پیش نہیں ہوا جس سے سیشن کورٹ ، ایوان عدل،ضلع کچہری،کینٹ کچہری اورماڈل ٹاؤن کچہری میں عدالتی کام مکمل طور پر بند ہے۔