لاہور (جیوڈیسک)لاہور سی این جی ایسوسی ایشن نے گیس کی عدم فراہمی کے خلاف گلبرگ میں روڈ پر احتجاجی مظاہرہ کیا اور دھمکی دی ہے کہ ان کے ساتھ ناروا سلوک بند نہ کیا گیا تو احتجاج کا سلسلہ ملک بھر میں پھیلا دیا جائے گا لہذا اس صنعت کو تباہی سے بچایا جائے۔
لاہور میں بلیوارڈ گلبرگ میں سی این جی ایسوسی ایشن رہنماوں نے احتجاجی مظاہرہ کیا ان کی قیادت غیاث پراچہ کیپٹین ر )شجاع اور عرفان غوری نے کی جبکہ حکومت اور سوئی گیس کپمنی کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ رہنماوں نے میڈیا کو بتایا کہ سی این جی اسٹیشز کو فراہمی بند ہے صارفین خوار ہو رہے ہیں مالکان کا بھی بے روزگاری سے براحال ہے۔
انھوں نے کہا کہ تمام اسٹیشنز کو بند کر کے بھی گھروں کو گیس پوری نہیں کی جا سکی جس کی بنیادی وجہ گیس چوری کا بڑھنا ہے رہنماوں نے کہا کہ سی این جی سیکٹر کو بد نام کیا جارہا ہے گیس نہ دی جارہی اور گیس چوری میں افسران ملوث ہیں انھوں نے کہا کہ فوری گیس بحال نہ کی گئی تو احتجاج پر امن نہیں رہے گا ذمہ داری حکومت کی ہو گی۔