لاہور(جیوڈیسک)لاہور سے پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 503 عازمین کو لے کر جدہ روانہ ہو گئی۔عازمین کا کہنا ہے کہ حج کے سلسلہ میں کیے گئے حکومتی انتظامات تسلی بخش ہیں۔
مقدس فریضہ حج اداکرنے کیلیے لاہور سے قومی ائیرلائن کی پہلی پروازPK-2401 کے ذریعے503 عازمین کوجدہ روانہ کر دیا گیا۔حج ٹرمینل پرایک طرف عازمین حج کی آنکھوں میں خوشی کے آنسو تھے تو دوسری جانب انہیں چھوڑنے آئے عزیز و اقارب دل میں خانہ کعبہ اور روضہ رسول دیکھنے کی حسرت لیے خدا سے دعا کرتے رہے۔
عازمین حجاج کوالوداع کرنے کے لیے آنے والی وفاقی وزیر ثمینہ خالد گھرکی کا کہنا تھا کہ حاجیوں کے لییوزارت مذہبی امور نے گزشتہ سالوں کی نسبت بہتر انتظامات کیے ہیں۔