لاہور : شالیمار اسپتال کے قریب فائرنگ تین افراد ہلاک

lahore

lahore

لاہور کے علاقہ شالیمار لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے تین سگے بھائی جاں بحق ہوگئے۔ پولیس کے مطابق کبیر اور نعیم اپنے بھائی رشید کو علامہ اقبال ائیرپورٹ پر چھوڑنے جارہے تھے۔ وہ انگلینڈ سے اپنے والد کے جنازہ میں شرکت کے بعد واپس جارہا تھا۔ شالیمار لنک روڈ پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے دو بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ تیسرے کو شالیمار اسپتال پہنچایا گیا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکا۔
مقتولین آٹھ بھائی ہیں۔ ان کے مطابق ان کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں جبکہ ایس پی انویسٹی گیشن لیاقت کے مطابق گزشتہ رات علاقہ میں ان کا کسی سے جھگڑا ہوا تھا اور ان کا قتل گزشتہ رات کے واقعہ کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔