لاہور (جیوڈیسک) لاہور بدستور دھند کی لپیٹ میں ہے ، موٹرو ے اور ائیر پورٹ بند ہونے سے معمولات زندگی متاثر ہو رہے ہیں ۔ لاہور کی راتیں اور صبحیں گہری دھند کے بادلوں میں ڈھکی رہی ہیں ، دن چڑھے ہی کہیں جا کر دھند کی چادر سرکتی ہے اور پھر اگلے ہی روز دوبارہ شدید دھند شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔
دھند کی وجہ سے موٹرے اور ائیر پورٹ کو آمدورفت کیلئے بند کر دیا جاتا ہے جس سے معمولات زندگی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ شہر میں آج چھٹی اور سردی کی وجہ سے معمول سے کم ٹریفک دیکھنے میں آرہی ہے مگر دن کے باوجودبھی ڈرائیورز گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس روشن کر کے سفر کرنے پر مجبور ہیں ۔
گزشتہ روز شہر کا کم سے کم درجہ حرارت تین ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دھند کی حالیہ لہر اگلے دو دن تک جاری رہے گی۔