لاہور عدالت نے میرا کو کوٹھی کا حقیقی مالک قرار دے دیا

Meera

Meera

– لاہور کی مقامی عدالت نے اداکارہ میرا کی کوٹھی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے میرا کو کوٹھی کا حقیقی مالک قرار دے دیا۔
سول جج عتیق احمد نے کیس کی سماعت کی۔اداکارہ میرا کے مبینہ شوہر عتیق الرحمن کی جانب سے دعوی دائر کیا گیا تھا کہ میرا ڈیفنس لاہور میں واقع جس کوٹھی میں رہائش پذیر ہیں وہ ان کی ملکیت ہے۔ میراکو کئی بار جگہ خالی کرنے کے حوالے سے نوٹس دئیے مگر اداکارہ قبضہ چھوڑنے کو تیا رنہیں۔

عدالت نے کیس کی سماعت کے دوران عتیق الرحمن کو شواہد پیش کرنے کے لیے بار بار موقع دیا تاہم وہ عدالت کے روبرو اپنا کیس ثابت نہ کر سکے جس پر عدالت نے کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ میرا کو ان کی کوٹھی کا حقیقی مالک قرار دے دیا۔