لاہور : (جیو ڈیسک) فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے ستائیس سالہ مزدور جاں بحق ہو گیا، ورثا نے احتجاج کرتے ہوئے کینال روڈ بلاک کر دی۔
ہر بنس پورہ میں واقع ادویہ ساز فیکٹری میں کام کرنے والا ملازم عرفان پانچ سال سے ملازم تھا۔ عرفان کے ورثاء کے مطابق فیکٹری مالک کے مبینہ تشدد سے عرفان کی ہلاکت ہوئی جس پر احتجاج کرتے ہوئے عرفان کے ورثا نے کینال روڈ بلاک کر دی اور شدید احتجاج کیا۔
پولیس نے موقع پر پہنچ کر ملزمان کے خلاف کاروائی کرنے کی یقین دہانی کرائی جس پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔ پولیس نے لاش پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوادی ہے اور فیکٹری مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔