لاہور میں قاتل دوا نے مزید چار افراد کی جان لے لی۔ ناقص دوا کے ری ایکشن سے جاں بحق افراد کی تعداد ایک سو تئیس ہوگئی ہے۔ سروسز اور میو اسپتال میں زیر علاج راحیلہ بی بی، حمیدہ بی بی اور ممتاز ابراہیم ناقص دواں وجہ سے جان کی بازی ہار گئے، جنرل اسپتال میں اللہ دتہ نے دم توڑا۔ سینٹرل ڈرگ لیبارٹری کی رپورٹ میں الفا گرل کو اور وزیراعلی کی انسپکشن ٹیم نے کارڈیو ویسٹن کو غیرمعیاری قرار دیا تھا۔ انسپکشن ٹیم کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پی آئی سی سے حاصل کئے گئے شواہد کی روشنی میں رپورٹس تیار کی گئیں۔ ناقص دوا کمپنیوں کو واپس کرکے قیمتی شواہد ضائع کئے گئے ہیں۔ ادھر انگلینڈ بھجوائے گئے سیمپلز کی رپورٹس اب تک نہیں موصول نہیں ہوئی۔ رپورٹ موصول ہونے کے بعد مزید پیش رفت کا امکان ہے۔