لاہور : (جیو ڈیسک) سبزہ زار میں مبینہ طور پر لڑکی نے زہر دیکر نوجوان کو قتل کر دیا۔ مقتول کے ورثاء نے لاش سڑک پر رکھ کر احتجاج کیا۔ ورثاء کا کہنا تھا کہ پولیس نے مبینہ قاتل لڑکی کو تفتیش کے لیے پکڑنے کے بعد رشوت لیکر چھوڑ دیا۔
مقتول کی والدہ کا کہنا تھا کہ اس کا بیٹا بے قصور تھا، لڑکی نے انا کی تسکین کیلئے اسے زہر دیا۔ ورثاء نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے انصاف فراہم کرنے کی اپیل کی۔ مظاہرین نے ایک گھنٹے تک اسکیم موڑ پر ٹائر نذر آتش کر کے ٹریفک کو بلاک کیے رکھا۔