لاہور : مال روڈ پر جلسے اور ریلیوں پر پابندی

lahore High Court

lahore High Court

لاہور ہائی کورٹ نے مال روڈپر جلسے اور ریلیوں پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے پر فوری عمدرآمد کرانے کا حکم دیا ہے۔ پنجاب حکومت کی جانب سے مال روڈ پر جلسے اور ریلیوں پر چند ماہ قبل پابندی عائد کرتے ہوئے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا تھا۔ اس کے باوجود اس فیصلے پر عملدرآمد نہیں کیا جا رہا تھا۔
تاجروں کی جانب سے عدالت میں درخواست دائر کی گئی تھی جس میں کہا گیا تھا کہ مال روڈ پر جلسے اور ریلیوں کیباعث کاروبار زندگی کو مشکلات لاحق ہیں تاجروں کو کروڑوں روپے کا نقصان اٹھانا پڑرہا ہے۔ عدالت نے تاجروں کی درخواست پر پنجاب حکومت کو مال روڈپر جلسے اور ریلیوں پر پابندی کے فیصلے پر عملدرآمد کا فوری حکم دیدیا۔