لاہور: مسلم لیگ ن نے پنجاب حکومت کے تحت قائم رمضان بازاروںکی تعریف اور یوٹیلیٹی سٹوروں پر چینی کی عدم دستیابی پروفاقی حکومت پر تنقید کرنا شروع کر دی ہے۔ وزیر خزانہ پنجاب کامران مائیکل نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ یوٹیلیٹی سٹورز پر چینی ملتی ہے نہ آٹا۔ انہوںنے کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز پر عوام کو چینی نہیں دھکے مل رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ صوبائی حکومت کے تحت قائم رمضان بازاروں میں اشیائے ضروریہ مارکیٹ سے کم قیمت پر دستیاب ہیں۔ کامران مائیکل نے کہا کہ عوام کو رمضان المبارک میں سستے داموں اشیا کی فراہمی کے لئے وزرا سمیت پوری انتظامی مشیرنی متحرک ہے ۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ بڑھکیں لگانے والے وفاقی حکومت کے اہلکار یوٹیلٹی سٹوروں پر عوام کی حالت زار کے مشاہدے کے لئے دورہ ہی کر لیں۔