لاہور : مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر مجاہد سکواڈ کے 3 اہلکار تھانے میں بند

Lahore

Lahore

لاہور(جیوڈیسک) قانون کے مجاہدوں کو ڈیوٹی مہنگی پڑ گئی ، مشکوک گاڑی کی تلاشی لینے پر نشے میں دھت پولیس کا اعلی افسر بپھر گیا ، مجاہد سکواڈ کے تین اہلکار تھانے میں بند کرا دیئے۔

قذافی سٹیڈیم کے قریب سیاہ شیشوں کی مشکوک گاڑی کو مجاہد سکواڈ کے تین جوانوں نے تلاشی کے لیے روکا، لیکن شاید انکی قسمت خراب تھی ، ڈیوٹی سے سیدھا حوالات لے گئی۔

گاڑی میں انہیں کے ادارے کا ایک اعلی افسر اپنے دوستوں کے ساتھ نشے کی حالت میں تھا۔ جاتے جاتے آپریشن زاور مجاہد سکواڈ کے ایس پیز کو خاص طور پر ہدایت کر گئے کہ دوبارہ ایسی حرکت ہوئی تو ان سے برا کوئی نا ہو گا۔