لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایل پی جی سلنڈر پھٹنے کا ایک اور واقعہ نو افراد کو زخمی کر گیا ، تمام زخمیوں کی حالت خطر ے سے باہر ہے۔
صوبائی دارالحکومت لاہور کے علاقے سبزہ زار کے گھر میں چولہا جلانے کے لیے زیر استعمال ایل پی جی سلنڈر پھٹنے سے نو افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لیے جناح ہسپتال پہنچا دیا گیا ، سلنڈر پھٹنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا البتہ دوسری منزل پر واقع گھر کے درو دیوار شدید متاثر ہوئے۔
پولیس کے مطابق تمام زخمیوں کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔ سردیوں میں سوئی گیس کی عدم دستیابی کے باعث ایل پی جی گیس کے استعمال میں بہت اضافہ ہو چکا ہے جس کے باعث حادثات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔