لاہور کے علاقے ماڈل ٹاون کے بلاک ایچ میں ایک چھوٹا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا۔ حادثے کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ہوگئے ۔ مرنے والوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ امدادی کاموں کا آغاز کردیا گیا ہے۔ طیارے سے والٹن ائیرپورٹ سے پرواز کی تھی۔ جس جگہ یہ طیارہ گرا ہے وہ نہایت گنجان بتایا جاتا ہے۔ جائے وقوع سے قریب ہی وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف کا گھر ہے۔
سول ایوی ایشن ذرائع کے مطابق طیارہ طے شدہ راستے سے بھٹک گیا تھا ۔ طیارے کا تمام ریکارڈ کنٹرول ٹاور سے طلب کرلیا گیا ہے۔ حکام نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق طیارے کے کپتان نے طیارے میں فنی خرابی کی نشاندہی کی تھی تاہم اس سے قبل کہ خرابی ٹھیک کی جاتی ۔
طیارہ دوگھروں 141اور 142کے احاطے میں گرا ہے جس کے سبب ان مکانات میں رہائش پذیر لوگ حادثے سے محفوظ رہے تاہم طیارے کے ملبے کو ہٹایا جارہا تھا ۔ طیارے میں سوار خاتون اور کو پائلٹ دونوں جاں بحق ہوگئے ۔ کو پائلٹ کا نام وقار تھا جو زیر تربیت اوراس کی عمر 25سال تھی۔ خاتون کا نام انیتا بتایا جاتا ہے جو فلائٹ انسٹریکٹر تھی۔ طیارے کا پرواز کے صرف آٹھ منٹ بعد ہی کنٹرول ٹاور سے رابطہ ختم ہوگیا تھا۔
طیارے کو پائلٹ خاتون انتیا نے واپس والٹن ائیرپورٹ پر اتارنے کی کوشش کی تاہم وہ اس میں کامیاب نہ ہوسکیں۔ والٹن شوقیہ ہوابازی سیکھنے والے افراد کی تربیت کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔ طیارے کے ملبے کے نیچے سے خاتون اور معاون پائلٹ وقار کی لاش نکال لی گئی۔
والٹن کے آس پاس واقع علاقے میں پرندوں کی تعداد مسلسل بڑھ رہی تھی اور حکومت نے اس پر روک لگانے کے لئے باقاعدہ مہم کا اعلان کیا تھا تاہم فوری طور پر یہ کہنا مشکل ہے کہ طیارہ کسی پرندے سے ٹکرانے کے باعث گرا ہو۔
واقعے کے بعد وزیراعلی پنجاب شہبازشریف جائے حادثہ پر پہنچ گئے۔ انہوں نے لوگوں سے تفصیلات حاصل کیں اور امدادی اداروں کو ہدایات دیں۔ اہل علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر پہنچ گئی، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آئیں۔
ریسکیو ڈبل ون ڈبل ٹو کی امدادی ٹیموں نے پہنچ کر پائلٹ اور معاون پائلٹ کی لاشیں طیارے کے ملبے سے نکالیں۔ حادثے کے بعد طیارے کے بلیک باکس کی تلاش شروع کردی گئی۔
نجی ایوی ایشن فلائنگ کلب کے طیارے نے ایک بجکر پینتالیس منٹ پر ٹیک آف کیا اور دو بجکر بیس منٹ پر اس کار رابطہ کنٹرول ٹاور سے منقطع ہوگیا۔ عینی شاہدین کے مطابق پرواز کے فوری بعد طیارے نے قلابازیاں کھانا شروع کردیں۔