لاہور میں حاملہ خاتون زمیندار کے ہاتھوں زیادتی کا شکار

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈیسک)لاہور کے علاقہ مانگامنڈی میں با اثر زمیندارکے بیٹے نے حاملہ خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ متاثرہ خاتون کو دھمکی آمیز فون کالز موصول ہو رہی ہیں تاہم ملزم اب تک گرفتار نہیں ہو سکا۔

مانگامنڈی کینواحی گاؤں سیدووالہ میں رہائش پذیر جھنگ سے تعلق رکھنے والی پچیس سالہ زینب نے الزام عائدکیا ہے کہ مقامی زمیندارکے بیٹے رانادلشاد نے اس کی دو سالہ بیٹی پر گن تان لی اور جان سے مار دینے کی دھمکی پر خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور کے میو ہسپتال میں میڈیکل رپورٹ سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی ہے جبکہ ڈی این ایٹیسٹ کیلیے نمونہ جات لیبارٹری بھیج دیے گئے ہیں۔