لاہور میں ڈینگی کے مزید 9 مریض سامنے آ گئے

Dengue

Dengue

لاہور (جیوڈیسک) لاہور میں ایک ہی روز ڈینگی کے نو مریض سامنیآگئے۔گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران لاہور میں جو نئے مریض سامنے آئے ہیں ان میں چار جناح جبکہ پانچ میو ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ محکمہ صحت کے مطابق تمام مریضوں کی حالت تسلی بخش ہے اور انھیں علاج کی سہولتیں فراہم کی جا رہی ہیں۔ ان مریضوں کے بعد پنجاب میں ڈینگی سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔