لاہور : ناقص دوا پینے سے گیارہ افراد جاں بحق

Lahore

Lahore

لاہور (جیوڈسک) لاہور کے علاقے شاہدرہ میں ناقص دوائی پینے سے جاں بحق افراد کی تعداد گیا رہ ہوگئی جبکہ 2کی حالت تشویشناک ہے شاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں ناقص دوائی پینے سے تیرہ افراد کی حالت خراب ہوگئی جن کو میواسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں تین افراد دم توڑ گئے جبکہ رات گئے مزید 8 افراد چل بسے۔ دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

پولیس پولیس نے علاقے کے تین میڈیکل اسٹورز کو سیل جبکہ ناقص دوائی بنانے والے متعدد افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے لواحقین کی طرف سے انہیں مقدمہ درج کرنے کی درخواست موصول نہیں ہوئی۔