لاہور (جیوڈیسک) شاہدرہ ٹاؤن میں کھانسی کا زہریلا سیرپ پینے سے ہلاک افراد کی تعداد سولہ تک پہنچ گئی جبکہ مزید پانچ افراد موت وزیست کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔گزشتہ تین روز کے دوران شاہدرہ ٹاؤن میں کھانسی کے زہریلے سیرپ سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد سولہ ہوگئی ہے جبکہ میو ہسپتال میں زیر علاج پانچ افراد کی حالت تشویشناک ہے۔
شاہدہ ٹاؤن پولیس کے مطابق میو ہستپال میں زیر علاج محلہ شیخاں کا محمد شہزاد بھی زہریلے سیرپ سیرات گئے دم توڑ گیا۔لاش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانے میں منتقل کر دی گئی ہے۔