لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کو کرپشن کے الزامات پر نااہل قرار دینے کی درخواست پر 20 سال بعد سماعت کی۔ درخواست گزار جاوید اقبال جعفری ایڈووکیٹ کا کہنا تھا کہ کیس کی سماعت کے لئے بیس سال قبل فل بنچ تشکیل دیا گیا تھا تاہم وہ سماعت نہیں کرسکا۔ درخواست گزار کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے کرپشن کی لہذا ان کو نااہل قرار دیا جائے۔ چیف جسٹس اعجاز چودھری کا کہنا تھا کہ ان کی سپریم کورٹ میں تقرری ہوچکی ہے اس لئے بہتر ہوگا کہ نئے چیف جسٹس ہی فل بنچ تشکیل دیں اور کیس کی سماعت کریں۔